کنویں کی کھدائی کیلئے باپ بیٹا گہرائی میں اترے تو اوپر سے مٹی کا تودہ گر گیا اور پھر۔۔۔۔

کنویں کی کھدائی کیلئے باپ بیٹا گہرائی میں اترے تو اوپر سے مٹی کا تودہ گر گیا ...
کنویں کی کھدائی کیلئے باپ بیٹا گہرائی میں اترے تو اوپر سے مٹی کا تودہ گر گیا اور پھر۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چنیوٹ میں کنویں کی کھدائی کیلئے گہرائی میں اترنے والے باپ بیٹا مٹی میں دبنے کے بعد لاشوں میں تبدیل ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق افسوس ناک واقعہ موضع سلیمان میں پیش آیا جہاں باپ بیٹا کنویں کی صفائی کیلئے کھدائی کرنے اترے تو ان پر مٹی کا بڑا تودہ گر گیا  جس کے نیچے گھنٹوں دبے رہنے پر دم گھٹنےسے جاں بحق ہو گئے۔ 

دونوں کو ریسکیو کرنے کیلئے کنویں میں اترنے والا تیسرا شخص بھی زخمی ہو گیا جو بعد ازاں قریبی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تینوں افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔