جیالے افطاری سے قبل کھانے پر ٹوٹ پڑے

لاہور(نمایندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے پارٹی چیئر مین اور پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر جن کارکنان کا روزہ نہیں تھا انہوں نے افطاری سے پہلے ہی روزہ بھی افطار کر لیا اور کھانا بھی کھا لیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹھیک 5 بجے تک راؤنڈ ٹیبلز پر افطاری کے لیے کھجوریں, مشروب اور کھانا بھی ایک ساتھ ہی لگادیا گیا تھا اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوے ان کارکنان نے کھانا پینا شروع کردیا جن کا روزہ نہیں تھا لیکن جنہوں نے روزہ رکھا تھا انہوں نے مقررہ وقت پر ہی افطار کیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہر میز پر کھانا کارکنوں کے لیے موجود تھا اور گورنر ہاؤس کا لان کارکنوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔