دامن کوہ: اسلام آباد کا دل 

        دامن کوہ: اسلام آباد کا دل 
        دامن کوہ: اسلام آباد کا دل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جیسا کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آجکل وفاقی دارالحکومت میں قیام ہے اور یقینا اب جلد ہی اسلام آباد کو خیر باد کہہ کے لاہور واپسی کے۔ سفر کا آغاز ہونیوالا ہے اور لاہور پہنچ کے پھر وہی کام کام اور بس کام جیسا کہ بابائے قوم نے بھی  کیا دن رات کام جس وجہ سے آج ہم آزاد فضاء میں آزاد ملک میں  آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں اور یقینا اسلام آباد پاکستان کا دارلخلافہ ہے اور یقینا وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد کے قیام میں ایوب خان کا بھی کردار رہا اور ایوب خان کی ہی نسبت  سے ایوبیہ  شہر ہے جو سیاحوں  کی تفریح کے لئے  خوبصورت مقام ہے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز چئیر لفٹ ہے  اور چئیر لفٹ پہ بیٹھ کے پہاڑوں کے درمیاں سیر کر کے خوبصورت نظاروں کا لطف بھی اٹھایا جا سکتا ہے اور بات کر رہے تھے اسلام آباد شہر کی اور یقینا آسام آباد پرسکون شہر ہے اور یقینا زندگی کا طویل حصہ اسلام آباد میں گزارا صحافتی زندگی کا باقاعدہ آغاز بھی اسلام آباد سے ہی کیا اور  اسلام آباد کے بہت سے اخبارات میں کام کیا بہت کچھ سیکھا اسلام آباد میں اور یقینا جب بھی  موقع ملتا ہے اسلام آباد فٹ سے پہنچ جاتے ہیں اور جب اسلام آباد کا ذکر ہو تو دامن کوہ کا ذکر بھی ضروری ہے یقینا دامن کوہ پہاڑوں کے درمیان بنا خوبصورت سا پکنک پوائنٹ جہاں دنیا بھر سے گھومنے پھرنے کے افراد بہت شوق سے آتے ہیں یقینا دامن کوہ کو اسلام آباد شہر کا دل کہا جائے تو غلط نا ہو گا اور یقینا دامن کوہ ہی ایک ایسی خوبصورت جگہ ہے جہاں  پہ کھڑے ہو کے آپ پورے اسام آباد شہر کا نظارا بھی کر سکتے ہیں اور رات کے وقت اگر آپ دامن کوہ کا نظارہ کریں تو یہ نظارہ رات کے۔ وقت اور بھی خوبصورت ہو جاتا ہے اور ہم بھی اس خوبصورت سے نظارے  بے شمار بار محظوظ ہو چکے ہیں  اور مصطفی اسد اور عبداللہ کے  اسلام آباد آنے سے پہلے دامن کوہ کی بھرپور سیر کی  اور سیر کے دوران بھرپور قسم کی دعوت سے بھی  لطف اٹھایا اور اس دعوت میں جناب صدیق الحسنین سیالوی صاحب کے ہاتھوں کی بنی مزیدار سی فش فرائی  کھائی اور اسد جمیل کے ہاتھوں کے بنے مزیدار سے  چکن تکے کھائے  اور اس بھرپور سی مزیدار قسم کی دعوت کا اہتمام ہمارے پیارے دوست ملک خرم جو کہ سچ ٹیوی کے کرائم رپورٹر اور اسلام آباد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہیں نے کیا جبکہ دامن کوہ کے درمیان پہاڑوں میں خوبصورت سی جگہ کا انتخاب جناب شفیق بھٹی صاحب نے کیا اور باسط قریشی عثمان بھٹی زبیر خان بھی ہمارے ہمراہ تھے اور سب دوستوں نے مل کے دعوت کا بھرپور لطف اٹھایا خوب کی بھر کے تصاویر بنائیں قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا اور خوبصورت یاد گار لمحات گزارنے کے بعد شام کو واپس اسلام آباد شہر کا رخ کیا اور  ان خوبصورت  لمحات کو یادوں میں محفوظ کر لیا اور دیر تک  رات گئے  سپنوں میں بھی دامن کوہ میں ہونے والی دعوت انجوائے کرتے رہے اور سہانے سپنوں کے ساتھ ساتھ آپ سے بھی اجاز ت ضروری ہے تو ملتے ہیں جلد دوستوں آپ سے بریک کے بعد تو  چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -