بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا مشن ہے،عمر ایوب
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا مشن ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد روانگی سے قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ہدف اسلام آباد ہے،ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے قافلے بھی ہمارے ساتھ ہوں گے، ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا مشن ہے۔