امید ہے جلد کھیلوں کی سر گرمیاں دوبارہ شروع ہوجائینگی،رضوان علی

امید ہے جلد کھیلوں کی سر گرمیاں دوبارہ شروع ہوجائینگی،رضوان علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرونا کی وجہ سے پوری دنیامیں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں ہیں مگر امید ہے کہ جلد ہی حالات ٹھیک ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ سے کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤ ن فٹبال کلب کے صدر میاں رضوان علی نے کیا انہوں نے کہا کہ کلب میں بچوں کی سرگرمیا ں بھی معطل کردی گئیں ہیں مگر یہ حالات کا تقاضا ہے ہمیں اس وقت صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے اور احتیاطی تدابیر کے مکمل طور پر عمل کرنا چائیے اسی طرح سے ہم اس سے جلد جان چھڑاسکتے ہیں۔