مرکزی مسلم لیگ کے بھارتی آبی دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشتگردی، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا،لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی،پشاور، فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،شرکا ء نے بھارتی ہٹ دھرمی کیخلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی، لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے بینرز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،لاہورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے مزمل اقبال ہاشمی،انجینئر حارث ڈار،ذوالفقار اولکھ و دیگر نے خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ بھارتی ہٹ دھرمی اور پروپیگنڈے کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر چکی ہے اور قوم کو متحد اور بیدار کیا جائے گا۔ دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد زون کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت اسلام آباد زون کے صدر احسان اللہ منصور، اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ، جنرل سیکرٹری یاسر عرفات بٹ، اور انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کی۔کراچی میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مظاہرے سے احمد ندیم اعوان،شہباز عبدالجبار،ثقلین شاہ، محبوب علی، مہدی اسحاق، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے، انڈیا نے پہلگام واقعہ کا رخ غلط طور پر پاکستان کی طرف موڑا، پاکستانی قوم بھارت کے خلاف متحد ہے اور رہے گی۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ضلع شیخوپورہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری میاں حبیب الرحمن نے کی، جبکہ نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری طارق محمود گجر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سٹی شیخوپورہ حافظ انعام اللہ بھی شریک تھے۔فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک پر مرکزی مسلم لیگ نے احتجاجی مظاہرہ کیامقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارت کی بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دے، عالمی ادارے بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لیں، راولپنڈی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے انجینئر مبین صدیقی و دیگر نے خطاب کیا قصور میں مظاہرے کی قیادت رانا محمد اشفاق، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور نے کی نارووال میں مرکزی مسلم لیگ نے ظفروال بائی پاس چوک پر احتجاج کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا،حکومت سفارتی سطح پر بھی مودی سرکار کی جارحیت،غیر ذمہ دارانہ رویئے کو بے نقاب کرے.بھارت جس زبان میں بات کرے اسی میں جواب ملناچاہئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی بنیاد شملہ معاہدہ،پاکستانی قوم اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ کہا،کشمیر پر قائداعظم محمد علی جناح کا مؤقف،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہئے،اپنایا جائے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامئے نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔
مرکزی مسلم لیگ
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج جاری ہے۔احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی جنہوں نے بھارتی کے گزشتہ روز اتھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین کی بھارتی کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی نعرے باری جاری ہے۔ کچھ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کا اندر داخل ہو گئے۔
بھارتی ہائی کمیشن