قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ناراض، ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے انکار

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ناراض، ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے انکار
قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ناراض، ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناراض ہوگئیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کردیا۔ کرکٹ سے بریک لے لی۔

ندا ڈار نے سوشل میڈیا پر لکھا گزشتہ کچھ عرصے سے پروفیشنلی اورمیری مینٹل ہیلتھ متاثر ہوئی ہے۔ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں۔ برائے مہربانی میری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

ندا ڈار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں مجھے پروفیشنلی اور میری مینٹل ہیلتھ کو بہت متاثر کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار پی سی بی ویمن ڈیپارٹمنٹ کے رویے سے ناخوش ہیں۔

مزید :

کھیل -