سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے، بھارت کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔