بریڈ پٹ تیسری شادی کیلئے تیار، منگنی کر لی

 بریڈ پٹ تیسری شادی کیلئے تیار، منگنی کر لی
 بریڈ پٹ تیسری شادی کیلئے تیار، منگنی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ تیسری شادی کے لیے تیار ہیں، انہوں نے گرل فرینڈ انیس ڈی رامون سے منگنی کر لی۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ بریڈ پٹ نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل انیس کو شادی کی پیشکش کی۔

بریڈ پٹ نے منگنی کے بعد انیس کو کئی محبت بھرے تحائف دیے اور انہیں فلم کے سیٹ پر نیوزی لینڈ بھی بلایا۔رپورٹس کے مطابق دونوں رواں سال گرمیوں کے آخر یا خزاں کے آغاز میں ایک نجی چرچ ویڈنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انیس ڈی رامون 32 سالہ جیولری ڈیزائنر ہیں اور ان کا شوبز کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔

بریڈ پٹ کی یہ تیسری ممکنہ شادی ہو گی، اس سے پہلے 2000 میں انہوں نے جینیفر اینسٹن سے شادی کی تھی، جو 2005 میں ختم ہو گئی تھی۔بعد میں انجلینا جولی سے 2014 میں انہوں نے شادی کی۔انجلینا سے طلاق کا مقدمہ 8 سال تک چلا جو 30 دسمبر 2024 کو اختتام کو پہنچا۔

مزید :

تفریح -