ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ایم پی اے ارباب وسیم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی۔سماعت میں پراسیکیوشن حکام نے کہا کہ ملزمان نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا تھا، ملزمان نے عمارت میں آگ لگائی تھی، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان پیش نہیں ہو رہے ہیں، اس پر عدالت نے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔