سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھرمیں جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتربند رہیں گے جبکہ یکم مئی کو سکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔