اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازو سامان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام حملے کا پس پردہ ایجنڈا بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا ،15سے 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں سری نگر پہنچ چکے ہیں،اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں۔اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے،اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر آمد پاکستان کیخلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز پرکشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے،اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے