نیشنل بک فاؤنڈیشن کی ڈیٹا انیلسز کے موضوع پر منفرد کتاب شائع

نیشنل بک فاؤنڈیشن کی ڈیٹا انیلسز کے موضوع پر منفرد کتاب شائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) نیشنل بْک فاؤنڈیشن نے پاکستان میں ڈیٹا انیلسز کے موضوع پر منفرد کتاب "Making Sense of Statistical Analysis: A Researcher’s Handbook for Data Analysis using IBM SPSS" شائع کردی۔ یہ کتاب ممتاز ماہرین تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر محمد یوسف کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں SPSS کے نظریاتی اور عملی پہلوؤں کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ دس سیکشنز اور اٹھائیس ابواب پر مشتمل یہ کتاب تحقیق کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ مصنفین نے مقامی مثالوں کو شامل کرتے ہوئے ڈیٹا کے تجزیے کو آسان اور قابلِ فہم بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔