سینیٹر مشتاق احمد خان ایوان میں سب سے زیادہ بولنے والے رکن قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پلڈاٹ نے جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو ایوانِ بالا میں سب سے زیادہ آواز بلند کرنے والا سینیٹر قرار دیا ہے۔
پلڈاٹ کے مطابق سینیٹ کے 45 روزہ 317 ویں سیشن کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایوان میں دو گھنٹے اور 41 منٹ تک تقریریں کیں۔ 4 جنوری سے 17 فروری 2022 تک جاری رہنے والے اس سیشن کے دوران سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم دو گھنٹے 18 منٹ تک بولے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سب سے زیادہ بولنے والے سینیٹرز میں تیسرے، پی ٹی آئی کے فیصل جاوید خان چوتھے اور پیپلز پارٹی کے رضا ربانی پانچویں نمبر پر رہے۔