بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا   

   بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نام کتاب : بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا 

مصنف : العربی بن رزوق 

صفحات : 382 فور کلر آرٹ پیپر 

قیمت :2625روپے 

ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ، لوئر مال ، نزد سول سیکرٹریٹ سٹاپ ، لاہور 

برائے رابطہ : 

042-37324034

پیارے نبی کا ارشاد ہے کہ ہر بچہ فطرتِ اسلام پر پیدا ہوتا ہے ۔پھر اس کے والدین اسے یہودی ، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں مسلمان والدین اپنے بچوں کی تربیت اس احساسِ فرض کے تحت کرتے ہیں کہ نئی نسل کی تربیت کا معاملہ اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک اس قدر اہم ہے کہ یہ فرض ادا کرنے والا شخص اپنے رب کے ہاں کبھی نہ ختم ہونے والا اجر اور انعامات پاتا ہے۔ نئی نسل کی تربیت کے لیے ضروری ہے کہ ان میں بچپن ہی سے دینی تعلیمات سے لگاو_¿ کے جذبات پیدا کیے جائیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے بچوں کی ابتدائی عمر ہی سے اچھی تربیت کی کوشش کرنی چاہئے۔ اسی احساس کے پیش ِنظر دارالسلام نے بچوں کے لیے ابتدائی عمر ہی سے دینی و اخلاقی لٹریچر کی تیاری کا بیڑا اٹھایا ہے ۔اس سلسلے میں اردو اور انگریزی زبان میں بین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف عمر کے بچوں کے لیے دلچسپ بامقصد اور دیدہ زیب لٹریچر تیار کیا جاتا ہے۔ اسلامی تعلیمات پر مبنی دل نشین کہانیوں کی کتابوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ نصابی اور دیگر مفید و معین کتب کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بچوں کی ذہنی و نفسیاتی کیفیات کا ادراک رکھنے اور دینی سوچ کے حامل ماہرین ِتعلیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔” بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا “ اسی سلسلے کی ایک نہایت اہم پیشکش ہے جسے ادارے کو پہلے انگریزی میں اور بعد ازاں اردو میں تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ اس کتاب میں حروفِ تہجی کے اعتبار سے بنیادی دینی تعلیمات اور اصطلاحات کو بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق نہایت آسان اور عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ہمارے بازار بچوں کے لیے طرح طرح کی خوبصورت اور جاذبِ نظر کتابوں سے بھرے پڑے ہیں۔ عام معلومات میں اضافے کی کتابوں سے لے کر مختلف علوم و فنون کے لیے انسائیکلو پیڈیا تک اور سائنسی علوم و فنون سے لے کر قوموں اور نسلوں کی برتری کے پرچار سے بھرے ہوئے بچوں کے ناولوں تک لاکھوں کی تعداد میں کتابیں موجود ہیں۔ اگر دشوار ہے تو ایسی کتابوں کا ڈھونڈنا جو بچوں کو انسانیت کی سلامتی، امن اور ہم آ ہنگی کے ابدی اصولوں سے روشناس کرا سکیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ دارالسلام اس مید ان میں بھی اپنے حصے کا کام کیے جا رہا ہے۔ بچوں کے لیے انتہائی دیدہ زیب ، پاکیزہ اور دلچسپ کتابوں کی ایک سیریز ہے جن سے ہر بچے کی لائبریری سج جاتی ہے۔ الحمدللہ یہ کتابیں نئی نسل کو محض روایتی مسلمان بنانے کی بجائے باشعور، صحیح معلومات سے مزین ، پرعزم ، پرجوش اور انسانی خدمت کا مخلصانہ احساس رکھنے والے نوجوانوں کی حیثیت سے پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

” بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا “ مسلمان بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات اور تصورات سے آ گاہ کرنے کی ایک عمدہ کوشش ہے۔ اس میں شامل موضوعات نہایت آسان اور سلیس زبان میں حروف تہجی کی ترتیب سے پیش کیے گئے ہیں۔ یہ معلومات حوالہ در حوالہ کے طور پر اس طرح درج کی گئی ہیں کہ پڑھنے والے کو ایک متن سے دوسرے متن کی طرف جانے کی ترغیب ملتی ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان میں سے بہت سی بنیادی باتوں کو بھول چکی ہے اور یہ بھی ایک مسلمہ امر ہے کہ غیر مسلموں نے بھی ان میں سے بعض تصورات کی غلط تاریخ پیش کر کے ان کے بارے میں الجھاو_¿ پیدا کیا ہے۔ ان حالات میں یہ کتاب بچوں کے لئے مینارہ _¿ نور کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ مشہور انبیاءو رسل کے حالاتِ زندگی پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ اس کے علاوہ اہم تقریبات مثلاََ عیدین وغیرہ ان کے منائے جانے کے فوائد، نیز خلفائے راشدین کی مختصر سوانح حیات بھی اس کتاب میں شامل ہے جنہوں نے امت ِمسلمہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ یہ کتاب اگرچہ مسلمان بچوں کے لیے مرتب کی گئی ہے لیکن بڑی عمر کے طلبہ و طالبات اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے شائقین ِمطالعہ بھی اس کے ذریعے سے اسلام کے بارے میں مستند معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے ان کے ذخیرہ _¿ علم میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کتاب میں پیش کردہ معلومات زیادہ تر قرآنِ مجید کی آیات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مستند احادیث پر مبنی ہیں۔ جہاں قرآنِ مجید کی کسی سورت کا حوالہ دیا گیا ہے تو اس میں سورت کا نام سور ت نمبر اور آیت کا نمبر شمار بھی درج کیا گیا ہے۔ آرٹ پیپر پر دیدہ زیب طباعت اور رنگین اشاعت کی حامل یہ کتاب بچوں کے لئے بے حد مفید اور ان کی تربیت و اصلاح کے لئے انتہائی کار آمد ہے جو مطالعہ سے تعلق رکھتی ہے۔  ٭٭٭

مزید :

کارٹون -