برج قوس،سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
ان دنوں ایک ایسا ستارہ زائچے میں موجود ہے جو دماغ میں فتور کو لاتا ہے۔ عمر وغیرہ کا حساب نہیں ہوتا، بس الٹے سیدھے خیالات کا غلبہ دل کو فضول کاموں کی طرف ابھارتا ہے۔ اللہ سے توبہ کرکے اس کی پناہ مانگیں کیونکہ اب اگر خرابی ہوئی تو اس کا داغ برسوں بھی نہ دھل سکے گا۔ البتہ کاروباری حضرات کے لئے اچھے دن ہیں جو محنت کرکے چلیں گے، وہ ہاتھوں ہاتھ فائدہ لے لیں گے۔