10سال بعد پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کا سپیکر کیوں بدلا؟ مراد علی شاہ نے وجہ بتادی

10سال بعد پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کا سپیکر کیوں بدلا؟ مراد علی شاہ نے وجہ ...
10سال بعد پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کا سپیکر کیوں بدلا؟ مراد علی شاہ نے وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10سال بعد سندھ اسمبلی کی تبدیلی کی اہم وجہ بتادی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا  کہ آغا سراج درانی نے دس سال سپیکر کی حیثیت سے کام کیا جو ایک ریکارڈ ہے، آغا صاحب نے کہا کسی اور کو موقع دیا جائے۔ ان کے والد صاحب بھی اسپیکر رہے  اور میرے بھی،میری خواہش ہے کہ میں بھی سپیکر بنوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ دس برس آغا سراج درانی کے لیے بھی کٹھن تھے ،ان کو جیل میں بھی ڈالا گیا ۔

مراد علی شاہ نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا  انتھونی نوید بھی بہتر کام کریں گے،یہ اسمبلی پاکستان بنانے والی ہے،ہمیں عجیب و غریب القابات سے نوازا جاتا ہے لیکن سندھ ہمیشہ پاکستان کو بچائے گا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب بی بی کو قوم سے جدا کیا گیا آصف علی زرداری نے اس وقت بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا،پیپلز پارٹی نے کبھی اپنی ذاتی مفاد کیلئے جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایا۔