بہنوئی سے شادی کی خواہشمند لڑکی نے بہن کے کھانے میں زہر ملا دیا

بہنوئی سے شادی کی خواہشمند لڑکی نے بہن کے کھانے میں زہر ملا دیا
بہنوئی سے شادی کی خواہشمند لڑکی نے بہن کے کھانے میں زہر ملا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) تھانہ پہاڑ  پور کی حدود گاؤں لاڑ  میں بہنوئی سے شادی کی خواہشمند خاتون نے ماں کے ساتھ مل کر بہن کے کھانے میں زہر  ملا دیا۔خاتون کے مطابق زہر سے میری حالت غیر ہوگئی اور میرا 4 ماہ کا حمل بھی ضائع ہو گیا۔

جیو نیوز کے مطابق بستی زینگراں والی گاؤں لاڑ کی رہائشی خاتون نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری ہمشیرہ جو کہ میرے خاوند سے شادی کی خواہشمند تھی، نے میری والدہ کی ملی بھگت سے میرے کھانے میں زہر ملا کر مجھے دیا۔

تھانہ پہاڑ پور پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔