بزرگ کی اکلوتی بیٹی کی 2 مربع اراضی جعلسازی سے منتقل

بزرگ کی اکلوتی بیٹی کی 2 مربع اراضی جعلسازی سے منتقل
بزرگ کی اکلوتی بیٹی کی 2 مربع اراضی جعلسازی سے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروز وٹواں (ڈیلی پاکستان آن لائن) فالج زدہ بزرگ کی اکلوتی بیٹی کی 2مربع اراضی جعلسازی سے منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار پٹواری سمیت متعدد ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں برخوردار کی رہائشی طالبہ نایاب گل رائے نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور کو ایک درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے والد رائے نیامت علی کھرل کی اکلوتی بیٹی ہے اور زیر تعلیم ہے, اس کے والد کی زمین فراڈ سے منتقل کردی گئی ہے،انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔