آٹا لینے آئے شہری کی ہلاکت کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر بھکر کا مؤقف بھی آگیا

آٹا لینے آئے شہری کی ہلاکت کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر بھکر کا مؤقف بھی آگیا
آٹا لینے آئے شہری کی ہلاکت کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر بھکر کا مؤقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر (ویب ڈیسک) بھکر میں آٹا لینے آئے شہری کی ہلاکت کے معاملہ میں ڈپٹی کمشنر بھکر کا مؤقف بھی آگیا اور انہوں نے اصل صورتحال سے آگاہ کردیا۔

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے نوتک میں بستی چدھڑ کے رہائشی الٰہی بخش کی ہلاکت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ  فری آٹا سیل پوائنٹ پر شہری اپنی باری پر آٹا وصول کرکے پوائنٹ کے احاطہ سے باہر قریبی گلی میں پہنچا تو اچانک گرگیا، انہیں شاید دل کا دورہ پڑا  جس کے بعد ریسکیو 1122 نے موقع پر طبی امداد دی مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ جانبر نہ ہوسکا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجھ سمیت ڈی پی او محمد نوید موقع پر پہنچے اور جاں بحق شخص کے ورثاء سے بھی ملاقات کی، اس ضمن میں لواحقین کی جانب سے بتایا گیا کہ 66 سالہ الہیٰ بخش عرصہ دراز سے امراض قلب میں مبتلا تھے ۔