مجھے پشتو فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہےں ‘ ریشم
لاہور(آئی این پی) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے پشتو فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں ٹی وی ڈراموں اور دیگر فلموں میں مصروف ہوں ویسے بھی مجھے پشتو فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق ہے اور نہ ہی کوئی مجبوری۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ریشم نے کہا کہ مجھے پشتو فلموں میں کام کرنے کی کئی پیش کش ہو چکی ہیں لیکن میں پشتو فلموں میں فی الحال کام نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کل فلم انڈسٹری سے زیادہ ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں اور میرے پاس گھر والوں کیلئے بھی انتہائی کم وقت ہوتا ہے۔