نا اہل حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے بھنور میں دھکیل دیا،فرخ مون

نا اہل حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے بھنور میں دھکیل دیا،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ نااہل اورغیرملکی طاقتوں کے سامنے نیچا سرکرکے ”جی سر کہنے“ والے حکمرانوں نے پاکستان کو مسائل کے سمندرمیں دھکیل کر ڈیفالٹرکردیا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی ،بیڈ گورننس ،منافع خوری ،لوٹ مار کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بدستورجاری ہے اورنوٹ چھاپ چھاپ کرملک کو چلایا جارہا ہے جتنے بھی حکمران آئے کسی نے پاکستان اور عوام کیلئے نہ سوچا بلکہ اپنا پیٹ پھرا اور اپنے خاندان کو ہی نوازا ، پاکستانی عوام آج بھی بے یارومددگار ہیں اور کسی نے روٹی ،کپڑا ،مکان کا نعرہ لگا کرقوم کو لوٹا ،تو کسی نے شیر آیا ،شیر آیاکا نعرہ لگایا اوراب وہی شیر قوم پر مہنگائی کے وار کرکے انھیں مسلسل زخمی کررہا ہے اورپاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور کرپشن ہے

۔ جس سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر کام نہیں کیا جس وجہ سے آج ملک میں مسائل کے پہاڑہیں جوختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ کاش حکمرانوں نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے امن فارمولے پرپہلے دن سے ہی عمل کیا ہوتا تو آج پاکستان کو معاشی تباہی و بربادی کا سامنا اور دنیا کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑتا ،آج بھی وقت ہے تمام سیاسی قیادت ملک کی سلامتی ،خودمختاری اور مضبوطی کیلئے ایک ہوجائیں اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے کوششوں پر سیاست اور تنقید کی بجائے ایک آوازہوکردنیا کوپیغام دیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اورامن وامان کے قیام اورسلامتی پرہم سب ایک ہیں۔