طالبان کی پیشکش ، پاکستان کی سرزمین پر گولی چلانا گناہ سمجھتی ہوں: آسیہ اندرابی

طالبان کی پیشکش ، پاکستان کی سرزمین پر گولی چلانا گناہ سمجھتی ہوں: آسیہ ...
طالبان کی پیشکش ، پاکستان کی سرزمین پر گولی چلانا گناہ سمجھتی ہوں: آسیہ اندرابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسندخاتون رہنماآسیہ اندرابی نے کہاہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے لیے جہاد میں کشمیریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اُن کے ساتھ رابطہ کیاگیاہے لیکن وہ پاکستان میں جہاد حرام اور اس کی سرزمین پر ایک بھی گولی چلاناگناہ سمجھتی ہیں ۔دختران ملت کی سربراہ نے بتایاکہ کئی ماہ پہلے سعودی گزٹ اخبار کے ایک صحافی سے انٹرویو کے سلسلے میں جب ملاقات ہوئی تو انٹرویوکنندہ نے بتایاکہ اُن کاتعلق القاعدہ سے ہے اور وہ تحریک طالبان کی پاکستان میں سرپرستی بھی کرتے ہیں جس پر اُنہوں نے واضح کردیاکہ کشمیری پاکستان کو کمزور کرنے کی ساز ش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔آسیہ نے بتایاکہ رابطہ کار نے ایک حدیث کا حوالہ دیا جس میں غزوہ ہندکی پیش گوہی کی گئی تھی جس پر آسیہ اندرابی کاکہناتھاکہ آپ کاغزوہ ہندپاکستان سے نہیں ، خراسان سے شروع ہوگا،کوئی کشمیری اس مکروہ ساز ش کا حصہ نہیں بنے گا۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ تحریک طالبان میں کچھ ایسے معصوم جوان بھی ہیں جو نفاذ شریعت میں مخلص ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -