لورالائی اور ہرنائی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6افراد جاں بحق ،3زخمی

لورالائی اور ہرنائی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6افراد جاں بحق ،3زخمی
لورالائی اور ہرنائی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6افراد جاں بحق ،3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لورالائی ( مانیٹر نگ ڈیسک)بلوچستان کے اضلاع لورالائی اور ہرنائی میں آسمانی بجلی گرنے سے 3بچوں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے بی اینڈ آر کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جبکہ دکی میں کوئلے کی کان پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف سبی کے قریب ہرنائی کے علاقہ وام تنگی میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے مکان میں آگ لگ گئی اور 3 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بچے جھلس گئے۔لیویز حکام نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔