دیربالا: میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ، سردی کی شدت میں اضافہ
دیربالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)دیربالاکے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،کمراٹ، کٹورہ لیک،لواری ٹاپ،کیردرہ کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی،لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے نکال لئے۔
ادھر محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوںمیں موسم خشک اورجنوبی علاقوںمیں گرم رہے گا ،خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود، مری اور گردونواح میں ہلکی بارش کاامکان ہے،شہر میں کم سے کم درجہ حرات 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کاامکان ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔