پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق اختتام پذیر

پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق اختتام پذیر
پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق دروزبا7 اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 13 اکتوبر 2024 کو ہوا، مشق میں پاک فوج کے خصوصی دستوں اور روسی فوج کے تمام 54 رینک نے حصہ لیا۔
مشق کی اختتامی تقریب نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ای ویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ تھے ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں روسی سفیر البرٹ پی کورو سمیت اعلی سفارتی شخصیات بھی شریک تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے، دروزبا ہفتم مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مشن میں حصہ لینے والے فوجی دستے مستقبل میں بھی باہمی مہارت اور تجربے سے استفادہ کریں گے۔

مزید :

دفاع وطن -