26اپریل ۔۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں
٭:26اپریل 1721ءکو تبریز شہر میں شدید زلزلہ آیا ، زلزلے کا مرکز بھی تبریز کے قریب ہی تھا ۔ اس زلزلے میں بہت سی تاریخی مساجد ، سکول، کاروباری مراکز اور شہر کا چوتھائی حصہ برباد ہو گیا اور ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ ایک محتاظ اندازے کے مطابق اس ہولناک زلزلے کے باعث تقریباً اڑھائی لاکھ افراد لقمہ اجل بنے اور سینکڑوں بے گھر اور بے روزگار ہو گئے ۔ اس زلزلے کو تبریز کی تاریخ میں بدترین آفت شمار کیا جاتا ہے ۔
٭: آج ہی کے دن رینجر 4کی کریش لینڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ دراصل رینجر 4، رینجر پروگرام کے زیر انتظام چلنے والا ایک خلائی جہاز تھا جسے 1962ءمیںلانچ کیا گیا تھا ۔یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا پہلا خلائی جہاز تھا جو خؒاءمیں کسی دوسری جگہ تک پہنچا تھا ۔ اسے چاند پر لینڈ کرنے سے قبل 10منٹ کی پرواز کے دوران چاند کی سطح کی تصاویر کو زمینی کنٹرول روم تک بھجوانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا تا کہ ایک کیپسول چاند کی کھردری زمین پر اتارا جا سکے ۔ لیکن 26اپریل کو آن بورڈ کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے سولر پینلز اور نیویگیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور اس مشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس مشن کا نتیجہ یہ نکلا کہ خلائی جہاز چاند پر گر کر تباہ ہو گیا اور اس سے کسی بھی قسم کا ڈیٹا حاصل نہیں کیا جا سکا ۔
٭:آج ہی کے دن 1943ءمیں ایسٹر کے دوران اپسالا ، سویڈن میں ہونیوالی بد امنی کو ایسٹر فسادات کے نام سے یاد کیا جا تا ہے ۔ نیشنل سوشلسٹ گروپ سویڈش سوشلسٹ یونٹی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران اور وارسا یہودی بستی کی بغاوت جیسے واقعات کے چند دن بعد اپسالا میں اپنی قومی کانگریس منعقد کی ۔26اپریل کو بد امنی عروج پر پہنچ گئی ۔ 1938ءمیں ٹرپل ایس نے نیشنل سوشل ونگ سے تعلق کے بعد فاشزم کی شکل اختیار کر لی تھی اور یوں فسادات کا سلسلہ آگے بڑھا ۔
٭:آج ہی کے دن پہلا برطانوی سیٹلائیٹ جسے اپریل 1جسے UK-1اور 55-Sبھی کہا جاتا ہے بنایا گیا تھا ۔یہ سیٹلائیٹ اپریل پروگرام کے تحت بنایا گیا تھا ۔ 26اپریل 1962ءمیں اس کی لانچنگ نے سوویت یونین اور ریاست ہائے متحدہ کے بعد برطانیہ کو سیٹلائیٹ چلانے والا تیسرا ملک بنا دیا تھا ۔ اسے 1959ءاور 1960ءمیں باقاعدہ ایک معاہدے کے تحت برطانیہ اور امریکہ دونوں میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن یو ایس سٹار فش پرائم ہائی ایلٹی ٹیوڈ کے جوہری تجربے نے اپریل 1کی آپریشنل صلاحیت کو بہت متاثر کیا ۔