بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا
بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کر دیا، بغیر اطلاع دیئے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

"ڈان نیوز" کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی، اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، رپورٹ کے مطابق دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنےو الے صحافی امجد بخاری نے لکھا کہ ’’ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی لیکن انڈیا نے دریائے جہلم میں اوڑی سے 22 ہزار کیوسک فٹ پانی چھوڑ دیا ہے، مظفرآباد 2میل کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے‘‘۔