پاک بھارت تناؤ، پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کا کیا بنا؟ جانیے

پاک بھارت تناؤ، پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کا کیا ...
پاک بھارت تناؤ، پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کا کیا بنا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(آئی این پی )بھارت کی آبی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان میں جاری پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل 10 میں براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ، لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے روایتی راستے سے بھارت بھجوا دیا، حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس کے مطابق پاکستانی حکومت نے پاکستان سپر لیگ  10 کی نشریاتی ٹیم میں شامل تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ حکومتی فیصلے سے 24 سے زائد بھارتی عملہ متاثر ہوا ہے، جن میں انجینئرز، کیمرہ آپریٹرز، پروڈکشن لیڈز اور پلیئر ٹریکنگ ماہرین شامل ہیں، جو پی ایس ایل 2025 کی لائیو نشریات پر کام کر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور نشریاتی کمپنی ٹرانس ایشیا متبادل عملے کی تلاش میں سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ میچز کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور نشریات میں خلل نہ آئے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -