سوات شہر اور گردونواح میں زلزلہ

سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
"جنگ " کے مطابق اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔