پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی

پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی
پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ/ اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ترکی کے وزیر خارجہ کا پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی نے ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ہم منصبوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  ترکی کے وزیر خارجہ حکان فدان اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج پاکستان اور بھارت کے درمیان تازہ ترین صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

واضح رہے کہ ترکی پاکستان کا برادر اسلامی ملک اور قریبی ترین اتحادی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون فروغ پا رہا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے بھی بھارت کے ساتھ موجودہ صورت حال کے تناظر میں پاکستان کے دفتر خارجہ کا دورہ کیا تھا۔