ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کا نتیجہ آگیا

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کا نتیجہ آگیا
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کا نتیجہ آگیا
سورس: The PSL: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گروپ مرحلے کے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان کی طرف سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف لاہور کی ٹیم نے  19 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 12 کے مجموعی سکور پر لاہور قلندرز نے پہلی وکٹ گنوا دی۔ اوپنر محمد نعیم صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے اوپنر فخر زمان نے 28 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے عبداللہ شفیق 34 اور سیم بلنگز کوئی بھی رن سکور نہ کر سکے۔

لاہور کے ڈیرل مچل نے انتہائی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور  38 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے جب کہ سکندر رضا 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عبید شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عاکف جاوید،  محمد حسنین اور جوشوا لٹل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل  ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔لاہور قلندرز کی طرف سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ملتان سلطانز نے محتاط انداز اپنایا۔ 70 کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گریں تو کپتان محمد رضوان اور کامران غلام نے شاندار بلے بازی کی اور آخری بال تک مقابلہ کرتے رہے۔ محمد رضوان نے 76 جب کہ کامران غلام نے 52 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی طرف سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ پی ایس ایل کے موجودہ ایڈیشن کا 16 واں میچ تھا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -