تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ختم یا پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی ممکنہ تیاری؟

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ختم یا پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی ممکنہ تیاری؟
تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ختم یا پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی ممکنہ تیاری؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی پی ختم یا پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی ممکنہ تیاری، پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری اطلاعات ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ ہمارا معاملہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہے، نچلے لوگوں سے ہم بات نہیں کریں گے۔
اپنے بیان میں ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان اور میں بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے پارٹی سے گئے تھے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی ا¿ئی پی نے کہا کہ ہم دونوں نے اس وقت کے حالات سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا، بہت جلد ہماری ملاقات عمران خان کیساتھ متوقع ہے، تحریک انصاف کی لیڈرشپ عمران خان کو رہا کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو بانی کی رہائی کے لئے دیا تھا، کارکنان کو سوچنا چاہئے، اسٹیبلشمنٹ ہر ملک میں ہوتی ہے، حسینہ واجد کی حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے گئی۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ضیاءاللہ بنگش نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کا نہیں پوری دنیا کاعظیم لیڈر ہے۔