راجن پور ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، تحریک انصاف کے امیدوار نے اہم بیان جاری کردیا
راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے پی ٹی آئی کے امیدوار محسن لغاری نے کہاہے کہ عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ عمران خان کا ساتھ دے کر انہیں جتوانا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محسن لغاری کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم کے بجائے ہمارے کیمپوں پر عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، عوام مخالفین کے کسی قسم کے دباو¿ میں آئے بغیر ووٹ ڈالنے نکلے ہیں۔پی ٹی آئی امیدوار نے مزید کہاکہ عوام کی زمینوں پر قبضے کئے گئے،جیلوں میں ڈالا گیا،مگر جوش و جذبہ ختم نہ ہو سکا،عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ عمران خان کا ساتھ دے کر انہیں جتوانا ہے۔