اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل سامنے آگئی

 اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل سامنے آگئی
 اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل سامنے آگئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل سامنے آ گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ہر ایم این اے کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے بنیادی تنخواہ ملتی ہے، جس میں 38ہزار روپے کے اضافی الائونس شامل ہوتے ہیں، جس سے ایک ایم این اے کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ 88ہزار روپے ہو جاتی ہے۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کو 25ہزار روپے اضافی ادائیگی ہوتی ہے، چنانچہ ان کی تنخواہ 2لاکھ 13ہزار ماہانہ ہوتی ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کو بھی اسمبلی یا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے 8ہزار 800روپے فی اجلاس ملتے ہیں۔سفری اخراجات میں ہوائی سفر کے لیے 150روپے فی کلومیٹر اور سڑک کے سفر کے لیے 25روپے فی کلومیٹر ملتے ہیں۔ انہیں 3لاکھ روپے کے سالانہ سفری وائوچر، 90ہزار روپے نقد اور 30بزنس کلاس اوپن ٹکٹس بھی دیئے جاتے ہیں۔