این ٹی ایف سی درآمدات میں اضافے پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر سکتا ہے :خرم دستگیر

این ٹی ایف سی درآمدات میں اضافے پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر سکتا ہے :خرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نئے قوانین کے تحت نیشنل ٹیرف کمیشن کسی ملک سے درآمدات نقصان دہ حد تک زیادتی جس سے مقامی صنعت کو نقصان کا اندیشہ ہوکی صورت میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر سکتا ہے جس سے مقامی صنعت کو تجارتی تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے، مزید برآں کسی ملک کی طرف سے اپنی مصنوعات کو سبسڈی پاکستان میں سستا بیچنے کی صورت میں بھی کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی عائد کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل ٹیرف کارکردگی کے جائزے کیلئے منعدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے نئے قوانین پاکستانی صنعت اور زراعت کا بہتر دفاع شروع کر دیا ہے۔نئے قانون کے تحت میرٹ پر چیئرمین کی تقرری اور استعداد کار میں مثبت اضافہ ہوا ہے۔ یہ امر بھی انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن نے اشتہارات کے ذریعے تمام تجارتی سیکٹر کو دعوت دی ہے کہ وہ برآمدات میں کسی تجارتی استحصال کی صورت میں اینٹی ڈمپنگ اور کاؤنٹرویلنگ ڈیوٹی کیلئے ادارے سے رجوع کریں۔وفاقی وزیر نے این ٹی سی کو ملک میں مینوفیکچرنگ کیلئے مقابلے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے ایک پالیسی کی ہدایت کی جس کے ذریعے ملک کے کارگرصنعتی اور تجارتی ترقی کیلئے وسائل مہیا کئے جائیں ملکی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن اور جدت کیلئے درکار درآمدات پر کم سے کم ڈیوٹی تجویز کی جائے اور صنعتوں کو ٹیرف تحفظ کے ذریعے بہتر استعمال کی ترغیب دی جائے۔

مزید :

کامرس -