ہوٹل مافیا کے خلاف بڑا قدم، مری میں نان رجسٹرڈ ہوٹلز فوری سیل کرنے کا فیصلہ ، ریٹ لسٹ ڈی ٹی ایس سے منظور کروانے کی ہدایات جاری

لاہور(آئی این پی)حکومت نے مری میں واقعہ تمام نان رجسٹرڈ اورغیر قانونی طور پر کام کرنے والے ہوٹلز کو فی الفور سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، مری میں واقع ہوٹلز اور موٹلزکے تمام ریٹ لسٹس ڈی ٹی ایس سے منظور کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔سیکرٹری سیاحت کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولرنے مری فیلڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارہا نوٹسز دیئے جانے کے باوجود رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے لئے سخت پالیسی مرتب کی جارہی ہے اور ہنگامی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تمام ہوٹلز اور موٹلز کواپنی ویب سائٹ پر ڈیپاٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، پنجاب سے منظورشدہ ریٹ لسٹ جاری کرنا لازمی ہے، عمل نہ کرنے والے ہوٹلز اور موٹلز کو فوری طور پر سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ سکواڈ کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے، ٹوارسٹ سکواڈ سے سیاحوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔