پنجاب کے کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

پنجاب کے کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 
پنجاب کے کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل ہلکی بارش کے ساتھ ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔

لاہور اور پنجاب کے باقی ڈویژن میں بادل بن برسے گزر جائیں گے جبکہ لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 تک جانے کے امکانات ہیں۔

مزید :

ماحولیات -