شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوگر ملز  ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک موجودہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں شوگرملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قلت کےتاثر کویکسرمستردکردیا گیا۔

ترجمان شوگرملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چینی کی قیمتیں حکومت کی مقرر کردہ حد پر آگئی ہیں اور چینی کی ایکسپورٹ سے قیمتوں میں اضافے کی خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں،کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا افواہیں پھیلاکر قیمتیں بڑھارہے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد چینی صنعتی اورکمرشل سیکٹر جب کہ 20 فیصدگھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں، حکومت دونوں سیکٹرز کے لیے قیمتوں کے تعین کا الگ طریقہ کار اپنائے۔