پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کیخلاف بی آر ٹی کرپشن کیس بند

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔
روز نامہ جنگ نے ترجمان قومی احتساب بیورو کے حوالے سے بتایا کہ پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکرٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا۔
شہاب علی شاہ منصوبے کے وقت سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختون خوا تھے۔