ایک مضبوط سیاسی جماعت کا ملکی ترقی میں کردار 

ایک مضبوط سیاسی جماعت کا ملکی ترقی میں کردار 
ایک مضبوط سیاسی جماعت کا ملکی ترقی میں کردار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حالیہ دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ماضی میں حاصل کی گئی اپنی  کامیابیوں کا تسلسل مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔اجلاس میں گزشتہ صدی میں پارٹی کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربے کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قرارداد کو منظور کیا گیا، جس میں اس بات کی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے کہ سی پی سی ماضی میں کیوں کامیاب ہوئی اور مستقبل میں بھی یہ کامیابی کیسے جاری رکھی جا سکتی ہے۔ یہ قرارداد سی پی سی کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اہم حوالہ ہے۔ 

پچھلی صدی میں پارٹی کی کوششوں نے بنیادی طور پر چینی عوام کے مستقبل کو بدل دیا اور ساتھ ہی ساتھ چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے حصول کے لیے درست راستے  کا انتخاب کیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے گزشتہ صدی میں قیمتی تاریخی تجربات جمع کیے۔ ملکی فیصلہ سازی میں پارٹی کی مرکزی حیثیت کو برقرار رکھا ، عوام کو اولیت دی ہے، نظریاتی اختراع کو آگے بڑھایا، قومی خود مختاری برقرار رکھی، چینی خصوصیات کے حامل ترقیاتی نظریات متعارف کروائے اور مسلسل اصلاحات کو فروغ دیا۔ 

آج دنیا ، ایک صدی میں نظر نہ آنے والی بڑی  تبدیلیوں سے گزر رہی ، اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کا سفر  ایک کلیدی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس خاص تاریخی موڑ پر، پارٹی کی اہم کامیابیوں اور پچھلی صدی کے تاریخی تجربے کے جائزے نے بین الاقوامی معاشرے کو سی پی سی کی صلاحیت اور اس کے قابل ہونے کا ثبوت فراہم  کیا ہے۔ 

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے عوام کو کامیابی کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کی راہ پر گامزن کیا ہے ، انسانی تہذیب کی ایک نئی صورت تخلیق کی ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے جدت سازی کی راہ کو وسعت دی ہے۔ چین کی یہ جدید شاہراہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ایک صدی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جو چینی خصوصیات اور چین کے زمینی حقائق کے عین مطابق ہے۔ اس شاہراہ کا مقصد ملکی سطح پر تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کا فروغ، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کا ادراک اور بیرونی طور پر دنیا کی پرامن ترقی کو فروغ دینا اور بنی نوع انسان کے ایک ہم نصیب سماج کی تعمیر ہے۔     "چینی طرز کی جدت کاری نے مغربی جدیدیت کے ماڈل میں موجود  خامیوں کو بھی دور کیا ہے۔صد سالہ جدوجہد کا سب سے قیمتی تجربہ یہی ہے کہ ایسی ترقیاتی راہ کی جستجو کی جائے  جو  چین کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہو۔چینی طرز کی کامیابی کی جدید شاہراہ نے ان مغربی ممالک کو بھی یاد دلایا ہے جو اپنے نظام کی برآمد اور ہر جگہ "رنگین انقلاب" پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ جدیدیت چند ممالک کا پیٹنٹ ہر گز نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی دوسرے ملک پر نافذ کیا جا سکتا ہے ۔ 

 چین نے ایک جامع خوشحال معاشرے کی تعمیر میں مطلق غربت کا خاتمہ کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر چین کی شراکت کا تناسب 70 فیصد سے زائد ہے۔عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی معاشی شراکت کی شرح مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں پہلے درجے پر ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی "دنیا کے بارے میں مستقل فکرمندی  " نہ صرف سی پی سی کے اہم تجربات میں سے ایک ہے، بلکہ سی پی سی کے عالمی نقطہ نظر کا بھی ایک اہم مظہر ہے۔ 

سی پی سی اور چینی عوام کا مقصد مشترکہ انسانی ترقی کے لئے اسباب پیدا کرنا ہے۔ پچھلی صدی کے دوران، پارٹی نے لوگوں کی جانب سے غیر معمولی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، عالمی ترقی کے رجحانات اور منظر نامے میں گہرا ردوبدل کیا۔ 

سی پی سی تمام چینی لوگوں کو متحد کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ یہ جماعت چینی خواب کو پورا کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا اور چینی نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے انتھک محنت کرے گی۔ یہ انسانی تہذیب کی ترقی میں اپنی حکمت اور صلاحیتوں سے بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔ 

۔

 نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

۔

 اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیساتھ بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’zubair@dailypakistan.com.pk‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں.   ‎

مزید :

بلاگ -