جناح ہاؤس توڑپھوڑ اور دیگر مقدمات کی سماعت آج،  عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست دائر

جناح ہاؤس توڑپھوڑ اور دیگر مقدمات کی سماعت آج،  عمر ایوب کی حاضری معافی کی ...
جناح ہاؤس توڑپھوڑ اور دیگر مقدمات کی سماعت آج،  عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤگھیراؤ کے مقدمات کی سماعت آج ہو گی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمرایوب نے عبوری ضمانتوں میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ  کیاہے،عمرایوب کے وکیل رانا مدثر نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئ ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے عمر ایوب آج پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔