اس  کو ہمارے دل سے اتر جانا چاہیے۔۔۔

اس  کو ہمارے دل سے اتر جانا چاہیے۔۔۔
اس  کو ہمارے دل سے اتر جانا چاہیے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیتا ہے جو بھی اس کو گزر جانا چاہیے
اس درد کو کہیں تو ٹھہر جانا چاہیے 

ہم نے تمام عمر سفر میں گزار دی
اب زندگی کی شام ہے، گھر جانا چاہیے

تھاما نہ جس نے ہاتھ زمانے کی بھیڑ میں
اس  کو ہمارے دل سے اتر جانا چاہیے

اب نیند سے ہمارا نہیں واسطہ کوئی
اے خواب اب تجھے بھی بکھر جانا چاہیے

اس راہ پر جہاں سے پلٹتا نہیں کوئی
اک  بار تو ہمیں بھی ادھر جانا چاہیے 

کلام :فرزانہ ساجد

مزید :

شاعری -