پاکستان کا ہرشخص ایک درخت ضرور لگائے،مصباح الحق

پاکستان کا ہرشخص ایک درخت ضرور لگائے،مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ پاکستان کا ہرشخص ایک درخت ضرور لگائے۔ وہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس کا مقصد تھا کہ آگہی دی جائے کہ بیماریوں سے مقابلہ کرنا ہے تو آئیں ہم سب مل کر ایک صحت مند ماحول تخلیق کریں۔ تقریب میں ٹی وی فنکار علی میر اور عائشہ جہانزیب ہلکی پھلکی مزاحیہ باتوں سے شرکاء محظوظ کرتے رہے۔ ہسپتال کے ہیڈ آف مارکیٹنگ التمش پرویز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شجر کاری کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ پی کے ایل آئی کے سی ای او ڈاکٹر سعید اختر نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہسپتال میں باغات لگانے کا مقصد ہے کہ مریضوں کو احساس نہ ہوکہ وہ ہسپتال میں ہیں اور لواحقین بھی صحت مند رہیں۔ سی او او ڈاکٹر عامر یار خان نے مہمانوں کو شجر لگانے کی دعوت دی۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں وائس چانسلرز، ریکٹر، پرنسپل، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، طلباء و طالبات و دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ مہمانوں نے پی کے ایل آئی ہسپتال میں پودے لگائے اور ہسپتال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔