ڈاکوﺅں کا حملہ ‘ 22سالہ نوجوان قتل ‘ ملزم فرار
سیت پور(نمائندہ پاکستان)ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع مٹھن کوٹ بھوا کی بستی لاڑکی میں رات 12بجے کے قریب دھاوا بولا اور سلیم جھلن کے گھر سے اسلحہ کے زور پر(بقیہ نمبر21صفحہ7پر )
بھینسیں کھول کر لے جانے لگے تو سلیم کے شور پر اہل علاقہ جاگ اٹھے اور ڈاکوں کا پیچھا کیا اور ایک ڈاکو کو 22 سالہ نوجوان شاہد عرف علی نے پکڑ لیا جس دوسرے ڈاکو نے شاہد عرف علی پر سیدھی فائرنگ کردی جس سے نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈکیتی کی اس واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اہل علاقہ نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیاہے