رحیم یار خان ‘بھانے میں خوفناک آگ لاکھوں مالیتی جانور جل کر ہلاک

  رحیم یار خان ‘بھانے میں خوفناک آگ لاکھوں مالیتی جانور جل کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)زمیندار کے مویشی بھانہ میں ہولناک(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

 آتشزدگی 15لاکھ روپے کے مویشی جل کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اقبال نگربستی جام بخش کا رہائشی پیرن ڈگروچہ گندم کی کٹائی کیلئے گیا ہوا تھا کہ اسی دوران گھر میں مویشی بھانہ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں گھریلوسامان کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کے 10مویشی زندہ جل گئے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے ہی پانچ جانور بری طرح جھلس گئے۔ متاثرہ خاندان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ قیمتی جانوروں کی ہلاکت کے باعث ان کی عمر بھرکی جمع پونجی ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی تاہم مویشی بھانہ میں لگنے والی آگ بارے وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔