گناہ کسی کا مگر بھگتنا کسی اور کو پڑا، کوڑے دان سے نومولود کی لاش برآمد
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال میں کوڑے دان سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گناہ کسی مرد عورت نے کیا مگر بھگتنا نومولد کو پڑا۔ ساہیوال میں نامعلوم خاتون نے گناہ چھاپنے کیلئے نومولود کو کوڑے دان میں پھینک دیا، فرید ٹاؤن قبرستان سے ملحقہ کوڑے دان میں نومولود ملنے کی اطلاع ملی۔
ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو نومولود کو نکالا مگر وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔ پولیس نے کوڑے دان سے ملنے والی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔