چیئرمین ایف بی آر کا تاجر دوست سکیم کے ہر صورت نفاذ کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہےکہ تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہی، کہا تاجر دوست سکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، تاجر دوست سکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔