مراد علی شاہ نے مسلسل تیسری باروزارت اعلیٰ کاحلف اٹھالیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ مسلسل تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ بن چکے ہیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر اور نگران صوبائی کابینہ نے وزرا نے بھی شرکت کی ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ ، نثار کھوڑو ، شرجیل انعام میمن،ناصر حسین شاہ ، سعید غنی امتیاز شیخ بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔
مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔