وینا ملک عید والدین کیساتھ منانے کی خواہشمند
ممبئی ( نیٹ نیوز)افیئرز کی ملکہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عید الفطر پاکستان میں منانے کی خواہشمند ہوں۔ اپنے ایک دوست سے گفتگو کرتے ہوئے وینا کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی اور دوستوں سے ملنے کیلئے بے حد بے چین ہوں۔ وینا نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ بے شمار لوگ مجھ سے ناراض بھی ہیں لیکن میں انہیں منالوں گی۔ وینا نے کہا کہ میں اپنے والد کو بہت ہی مس کرتی ہوں۔ وینا ملک نے مزید کہا کہ میں بالی ووڈ کی پانچ فلموں میں کام کر رہی ہوں، ان فلموں کی ریلیز کے بعد مخالفین کے منہ خود بخود بند ہوجائینگے۔